8 دسمبر 2015 - 17:23
داعش نے انتہائی بے دردی سے نامہ نگار کے دو ٹکڑے کر ڈالے

تکفیری ٹولے نے اس نامہ نگار کو انتہائی بے دردی کے ساتھ درمیان سے دوحصوں میں تقسیم کر ڈالا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السفیر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں دھشتگرد ٹولے داعش نے ایک شامی نامہ نگار کو قتل کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق تکفیری ٹولے نے اس نامہ نگار کو انتہائی بے دردی کے ساتھ درمیان سے دوحصوں میں تقسیم کر ڈالا۔
داعشی عناصر نے اس شامی نامہ نگار کو اس جرم کی سزا دیتے ہوئے کہ اس نے داعش کے ٹھکانوں کی نشاندہی کروائی ہے مجمع عام میں اس کی دونوں ٹانگوں کو دو گاڑیوں سے باندھ کر گاڑیوں کا چلا دیا جس کے بعد اس نامہ نگار کے بدن کے ٹکڑے ہو گئے۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولہ داعش اپنے زیر قبضہ علاقوں میں روزانہ عجیب و غریب اور انتہائی وحشیانہ انداز میں لوگوں کا قتل عام کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲